اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

روس یوکرین جنگ:روس کے دارلحکومت ماسکو پرپہلی بارڈرون حملہ

ماسکو :گزشتہ برس سے جاری روس یوکرین جنگ کے دوران پہلی مرتبہ روسی دارلحکومت ماسکو پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز روسی دارلحکومت ماسکو میں ڈرون حملہ ہوا جس متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

اس حوالے سے روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ماسکو پر ہونےوالا ڈرون حملہ یوکرین کا دہشت گرد حملہ ہے، آج صبح یوکرین نے ماسکو کو دہشت گرد ڈرون حملے کا نشانہ بنایا ۔

رپورٹس کے مطابق حملے میں 8 ڈرونز داغے گئے اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا لیکن انہیں یا تو مار گرایا گیا یا خاص الیکٹرونک جیمرز کے ذریعے انکا رخ موڑ دیا گیا۔

روس یوکرین کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے،یوکرینی خفیہ ادارے کا انکشاف

ماسکو کے میئر کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ میں عمارتوں کو معمولی نقصان ہوا، کوئی زخمی نہیںہوا، روسی صدر ولادی میر پوٹن نے ڈرون حملے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یو کرین کی جانب سے ماسکو پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ تھا ،حملےکا مقصد ہمیں خوفزدہ کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی دارلحکومت کے گرد فضائی دفاع مضبوط بنایا جائے گا، روس کی جانب سے ماسکو پع ہونے والے ڈرون حملے کا الزام یوکرین پر عائد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ روس کے اندر حملوںکی حمایت نہیں کرتے ہیں ،وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ ماسکو ڈرون حملوں کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی توجہ یوکرین کے خود مختار علاقے دوبارہ حاصل کرنے میں یوکرین کی مدد کرنے پر ہے۔