سوہن حلوے کے ڈبوں میں آئس ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

فیصل آباد ایئرپورٹ سے شارجہ جانے والے مسافر سوہن حلوے کے ڈبوں سے آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز ( اے ایس ایف )کے عملے کی جانب سے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔

اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کرتے ہوئے مسافر کے بیگ سے منشیات برآمد کیں۔

گجرات یونیورسٹی کا طالب علم آئس کا نشے کرتے گرفتار

ترجمان کا کہنا تھا کہ اشرف علی نامی مسافر پاکستان سے شارجہ اپنے بیگ میں 2 سوہن حلوے کے ڈبے لے کر جارہا تھا۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ تلاشی لینے پر پتا چلا کہ سوہن حلوے کی تہہ کے نیچے کافی مہارت سے منشیات چھپا رکھی تھی۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کرنے کے بعد منشیات سمیت قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔