اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,383FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاک فوج کونہیں،امت مسلمہ کوکمزور کرنے کی کوشش کی گئی:چوہدری شجاعت

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں جو کچھ ہوا اس میں پاک فوج نہیں بلکہ امت مسلمہ کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود کے ساتھ ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ مظبوط فوج ہی مظبوط پاکستان کی ضمانت ہے، فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کرنےوالے عراق اور شام کا حال دیکھ لیں۔

الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا

چوہدری شجاعت کاکہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ لوگوں کی ذاتی انا ملکی مفادات سے بڑی ہو گئی ہے۔جذبات اور نادانی سے ملک سے دشمنی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو کمزور کرنےوالے افغانستان کے حالات دیکھ لیں ۔پاک فوج کو نقصان پہنچانا پوری امت مسلمہ کو نقصان پہنچانا ہے۔پاک فوج پاکستان اور عالم اسلام کی امیدوں کا مرکز ہے۔