اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,285FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لوڈ شیڈنگ:مایا علی فرائینگ پین سے کپڑے استری کرنے پر مجبور

اداکارہ مایا علی نے لوڈ شیڈنگ کے باعث فرائینگ پین سے کپڑے استری کرنے کی ویڈیو شیئر کر د ی۔

اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں مایا کو اپنے باورچی خانے میں فرائینگ پین کو چولہے پر گرم کر کے اس سے اپنی شرٹ استری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


مایا علی نے بغیر نام لیے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیا اور اسٹوری میں لکھا کہ ” جب 8 گھنٹوں سے بجلی نا ہو باقی آپ سمجھدار ہیں “۔

اداکارہ کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں ۔

کئی صارفین نے مایا کی اس سٹوری کو مریم نواز کے فرائینگ پین سے کپڑے استری کرنے والے بیا ن پر مزاحیہ رد عمل قرار دیا۔