اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,285FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی ڈ ی ایم کوبغیراپوزیشن نہیں چھوڑاجاسکتا:فوادچوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنماؤں فواد چوہدری ،محمود مفتی،عمران اسماعیل اور عامر کیانی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ۔

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں موجود شاہ محمود قریشی کو ملنے آئے،اس کے علاوہ تحریک انصاف کو چھوڑ جانے والے اور تحریک انصاف میں موجود رہنماؤں سے بھی بات چیت ہوئی ہے۔

پاک فوج کونہیں،امت مسلمہ کوکمزور کرنے کی کوشش کی گئی:چوہدری شجاعت

ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں ،9مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔موجودہ حکومت اور پی ڈی ایم جماعتوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے دن جو ہوا اس کو روکنے کے لیے پارٹی اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہی ۔ بے گناہ کارکنوں کو جیلوں سے رہا کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔