اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,438FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

فوجی تنصیبات پر حملہ ریاست کا ٹیسٹ کیس ہے:طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات عمران خان کے اکسانے پر ہوئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے لیے لوگوں کی ذہن سازی اور تربیت کی گئی، فوجی تنصیبات پر حملے عمران خان کے اکسانے پر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کا دن خود بخود نہیں ہوا، یہ کیا گیا، اس کی منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی۔عمران خان نے اب 9 مئی کے واقعات کی ذمے داری اب اپنی پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں پر ڈال دی ہے۔

عمران خان لیڈر نہیں بلکہ اچھے سیلز مین ہیں:طلال چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کرنے والوں کو سزا ملتی تو 9 مئی کا واقعہ نہ ہوتا۔ فوجی تنصیبات پر حملے کا واقعہ پاکستان کی ریاست کا ٹیسٹ کیس ہے، جسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ اپنی سیاست کےلیے خواتین کو استعمال کیا۔