اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آج بھی شادی کے شو کے لیےکروڑوں کی آفر ہوتی ہے:ابرارالحق

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اور معروف گلوکار ابرار الحق کا کہنا ہے کہ مجھے پیسے سے پیار ہوتا تو شادی کے شو نہیں چھوڑتا۔

معروف گلوکار ابرار الحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے والدہ کے کہنے پر شادیوں کے شو کرنے بہت عرصہ پہلے کے چھوڑ دیے۔مجھے آج بھی شادیوں کے لیے 1 کروڑ کی آفر ہوتی ہے۔

ابرار الحق کے لندن میں شو کے دوران ہنگامہ آرائی

ابرار الحق نے لند ن میں ہونے والے کانسرٹ پر وضاحتی بیان میں کہا کہ کانسرٹ کے تمام پیسے سہارا ٹرسٹ کو گئے۔ ایک شادی کیلئے مجھے ایک ایک کروڑ روپے کی آفر ہوتی ہے۔ والدہ کے منع کرنے کے بعد سے میں نے یہ اصولی مؤقف اپنایا ہوا ہے کہ شادی کے شو نہیں کرنے۔

ابرار الحق کے لندن میں شو کے دوران ہنگامہ آرائی

انہوں نے ویڈیو پیغا م میں کہا کہ جہاں میں شو کرنے گیا وہ علیم خان کی سوسائٹی نہیں تھی بلکہ انٹرنیشنل ٹریڈ ایکسپو تھا۔ اس ایکسپو میں کافی لوگ موجود تھے جن میں بڑے بڑے ٹائیکونز نے اپنی پراپرٹیز فروخت کی ۔

ابرار الحق نے کہا کہ یہ کانسرٹ2سے 3 ماہ پہلے سے طے تھا اور اس کانسرٹ کا سرمایہ پاکستان گیا ۔