
وفاقی وزیر شازیہ عطا مری نے اعلان کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بیٹے کی پیدائش پر2000 روپے کی رقم دی جائے گی جبکہ بچی کی پیدائش پر2500روپے سے بھی زیادہ رقم دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ملک بھر کے 90 لاکھ پسماندہ خاندانوں کو اہم مالی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
ماہانہ 35 سے 40 ہزار آمدن والے شہریوں کو 2000 روپے سفری وظیفہ دیا جائے گا،مصدق ملک
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بی آئی ایس پی تحت جاری منصوبوں کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل موجودہ حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پسماندہ خاندانوں کو 2000 روپے ماہانہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔