اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بوتل چاٹنے پر بچے پر 4 لاکھ ہزار ڈالر ہر جانے کا دعویٰ

جاپان کی ایک معروف فوڈ چین ” سوشی “ نے ریسٹورینٹ میں اہل خانہ کے ہمراہ آنے والے بچے پر 4 لاکھ ہزار ڈالر ہر جانے کا دعویٰ صرف اس لیے کر دیا کیوں کہ اس نے سویا کی بوتل کو چاٹا تھا۔

عالمی میڈیا کے مطابق معروف ریسٹورینٹ نے اوسا کا ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہر جانے کے دعوے میں مؤقف اختیار کیا کہ بچے کی اس حرکت کے بعد انکے ریسٹورینٹس میں گاہکوں کی تعداد تیزی سے گرنے لگی ہے۔

انتظامیہ نے بچے کے خلاف مقدمے میں کہا کہ بچے نے ویڈیو وائرل کی جسے دیکھ کر گاہک یہ تصور کرنے لگے ہیں کہ ریسٹورینٹ میں حفظان صحت کے معیار کو برقرار نہیں رکھا جا تا ہے اور بچے کی اس حرکت سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہو سکتا ہے ۔

بچے نے عدالت میں سویا کی بوتل چاٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اس حرکت پر ندامت اور پچھتاوا ہے، یہ غیر ارادی طور پر ہوا۔

بچے نے کہا کہ میں معافی چاہتا ہوں اور عدالت سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کرتا ہوں،بچے نے یہ بھی کہا کہ انکی ویڈیو کزن نے بنائی اور اس ایک اور دوست کو بھیج دی، جس نے فوٹیج کو سوشل میڈیا پر وائرل کی ، ویڈیو وائرل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ رواں برس کے آغاز میں پیش آیا تھا اور 22 مارچ ریسٹورینٹ انتظامیہ نے مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس واقعے کے باعث تین ماہ ان کے گاہکوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہو ئی ہے۔