اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام آباد سےبحرین جانے والے خاندان کے پیٹ سے 4 کلو منشیات بھرے کیپسول برآمد

پاکستان سے بحرین جانے والے خاندان کے افراد کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے انٹیلی جنس کی اطلاع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ پر کارروائی کی،جس میں بحرین جانے والا بین الاقوامی اسمگلر خاندانی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار افراد میں 3 خواتین سمیت ایک خاندان کے 9 افراد شامل ہیں ۔ ملزمان کے پیٹ سے منشیات کے بھرے کیپسول نکلے۔

بلوچستان سے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام

ملزمان سے مجموعی طور پر 575 ہیروئن اور 159 آئس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے ،جن میں 3 کلو 453 گرام ہیروئن اور 788 گرام آئس برآمد ہو ئی۔

گرفتار افراد کا تعلق پشاور، مردان اور چارسدہ سے ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ کراچی پر ایک اور کارروائی میں مسافر کے پیٹ سے 91 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کر لیے گئے۔