اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان کا ایک ایک بال قرض میں جکڑا ہو اہے:خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایک ایک بال قرض میں جکڑا ہو اہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بجٹ میں جو بنیادی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے اس کی کبھی کوشش نہیں کی گئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ 60 فیصد زائد بجٹ سود اور قرضوں کی ادائیگی میں خرچ ہو رہا ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دو انسٹیٹوٹ کا قرض ایک ہزار ارب روپے سے زائد ہے،ان اداروں کی نجکاری جتنی جلدی کر دی جائے اتنا ہی بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی ابتری وہاں تک پہنچ چکی ہے کہ عوام کا سانس لینا بھی دشوار ہو چکا ہے ۔ ملک میں غربت ختم نہیں ہوئی ، سی او وغیرہ کی 35 لاکھ روپے تنخواہ ہے ، رئیل سٹیٹ میں 500 ارب روپے ٹیکس نہیں دیا جاتا ، چائے امپورٹ میں 45 ارب روپے ٹیکس چوری ہے ، سٹیل سیکٹرمیں 30 ارب روپے کی ٹیکس چوری ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں ہزاروں ارب روپے کی ٹیکس چوری ہے ، بجٹ میں عوام کو ریلیف دے کر اسحاق ڈار نے بڑی بہادر ی کا کام کیا ہے، غربت ختم کرنے کیلئے جو لوگ آ رہے ہیں وہ پہلے اپنی غربت ختم کر رہے ہیں ۔

آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی ، آصف زرداری

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کرپشن کر کے ارب پتی بن گئے ہیںاور عہدے پر سٹے لیتے ہیں ۔ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ،قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر ہوا تو اس ادارے میں دراڑ آئی ، لوگ تین تین وزیراعظم کھا گئے، ہضم کیا اور ڈکار بھی نہ لی ، وزیراعظم کو پھانسی دی گئی اور کسی نے معافی بھی نہیںمانگی۔

مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے کہا کہ ایف بی آر کے ملازمین کہتے ہیں ہماری تنخواہ کم ہے ، ہمیں بیرونی خطرہ نہیں ، اندرونی معاشی حالات سب سے بڑا خطرہ ہے ، آج بھی سر پر بادل منڈلا رہے ہیں کہ آئی ایم ایف قرض دے گایا نہیں ، ہم اگر ایم این اےنہ رہیں تو پارلیمنٹ لارجز میں بھی نہ گھسنے دیں ۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عدلیہ اس ملک کے ساتھ کیا کر رہی ہے کچھ احتساب کریں، 9 مئی کو بغاوت ہو ئی، 75 سال میں کسی نے کیا ایسے ریاست کو چیلنج کیا۔ایک شخص کااقتدارکیا چھن گیا اس نے کوشش کی کہ ریاست کو یرغمال بنالے ، یہ صورتحال یہاں کیسے پہنچی ، غربت مکاؤ کیلئے جو آرگنائزیشنز ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ انہوں نے غربت ختم نہیں کی، بھارتی فوج نے بھی کرنل شیر خان کی عزت کی لیکن آپ نے اسکی بھی بے حرمتی کی اور نفرت کا آغاز کیا ۔