امریکی شہری انگلیاں اوربازو کے بعد ٹانگ کٹوانے کو تیار

دنیا میں ٹیٹو گدوانے کے حوالے سے مشہور اور یہاں تک کہ ہاتھوں کی دو انگلیاں بریدہ کرنے والے اینتھونی لیفریڈ عرف” بلیک ایلیئن“ نے کہا ہے کہ انہوں نے خود کو صرف 46 فیصد ہی تبدیل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اب وہ ایک ٹانگ کٹوا کراس میں روبوٹک پاؤں لگوانا چاہتے ہیں، ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ اینتھونی لیفریڈنے پورے بدن پر ٹیٹو بنوائے اور سیاہ خلائی مخلوق کا خطاب پایا ہے لیکن اب بھی وہ اپنے بدن کو بہت حد تک تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔

جب اینتھونی کے بدن پر مزید نقوش بنانے کی جگہ نہیں رہی تو پہلےانہوں نے آنکھوں کی سفیدی کو رنگین کیا ،اسکے بعداینتھونی نے زبان کاٹ کر اسے دو شاخہ کر دیا ،اس نے دونوں ہاتھوں کی دو انگلیاں بھی کٹوا دی اورٹانگ کٹوا کرجدید روبوٹک ٹانگ لگوانا چاہتے ہیں۔

اینتھونی نے بتایا کہ وہ خوبصورت تھے لیکن اپنے جسم سے مطمئین نہ تھے اور وہ اسے اپنا حقیقی جسم نہیں سمجھتے تھے، انکا دعویٰ ہے کہ وہ حیرت انگیز صلاحیت کے تحت مردوں سے بات کر سکتے ہیں اور دیگر جہتوں میں ذائقہ محسوس کر سکتے ہیں ۔