اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پیپلز پارٹی مجھے اغواء بھی کرسکتی ہے:حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی طاقت کے زور سے زبردستی کراچی پر قابض ہونا چاہتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جس طرح لوگوں کو اغواء کر رہی ہے مجھے بھی اغواءکرسکتی ہے ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ میئر کے الیکشن کے خلاف عدالت میں جائیں ۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کرلے، ہم اپنے اختلافات بھلا کر ورکنگ ریلیشن شپ رکھیں گے ،حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ایسا انتخاب جس میں لوگوں کو آنے ہی نہ دیا جائے وہ کالعدم ہونا چاہیے، الیکشن کے بعد پیپلز پارٹی نے نتائج تبدیل کیے ، ہم یہ بھی نہیں چاہتے ہیںکہ عوام کے منتخب لوگ مفاد یا خرید فروخت کے نتیجے میں الیکشن سے محروم ہوں ۔

آئین و قانون کے مطابق آج پیپلز پارٹی کی شکست ہو گئی، 6 یو سیز کا مقدمہ سپریم کورٹ میں ہے، 4 ٹاؤن ایسے ہیں جسے میں جماعت اسلامی عملاََ جیتی لیکن وہ ہم سے چھین لیے گئے، ہم وہ تما م ٹاؤن واپس لے کر آئیں گے۔

حافظ نعیم کامزید یہ کہنا تھا کہ ہم عوام کے مینڈیٹ کا تحفظ کریں گےاور ہم کراچی کی ترقی کے لیے کام کریں گے ، کل میئر کا الیکشن ہے ، ہمارے اتحاد کے 193 اور پیپلز پارٹی کے 173 ووٹرز ہیں، مسلم لیگ (ن) کا علم نہیں کہ انکا اتحاد کس کےساتھ ہے، جمہوریت اور قانون یہ ہے کہ 193 والے کو حکومت بنانے دی جائے ۔