نیروبی : کینیا کے فاقہ کشی سے مرنے والوں کی تعداد اس وقت 300 سے تجاوز کر گئی ہے، جب حکام نے جنگل سے مزید لاشیں برآمد کیں ۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیا کی تاریخ میں فرقے سے جڑے سانحات میں یہ اب تک بدترین سانحہ ہے جس میں بدترین سانحات میں ایک گڈ نیوزانٹرنیشنل چرچ کے پادری پال میکنزی نے بھوک سے مرنے پر پیروکاروں کو جنت کا لالچ دیا۔
پال مکینری نے اپنے پیروکاروں کو خود اپنے بچوں کو بھوکا مرنے کا حکم دیا تھا، تاکہ وہ دنیا کے خاتمے سے پہلے جنت میں جا سکیں ۔
کینیا میں ڈیم ٹوٹنے سے 27 افراد ہلاک
ملک کے جنوب مشرق میں شکا ہولا جنگل میں اجتماعی قبروں سے 19 لاشیں نکالے جانے کے بعداب کل تعداد 303 ہو گئی ہے ، جبکہ 600 سے زائد افراداب بھی لاپتہ ہیں۔
سکیورٹی حکام نے مزید لاشوں کی خدشے کے تحت تلاشی کیلئے وسیع پیمانے پر علاقے کا احاطے کر لیا ہے۔