دنیا میں ٹیٹو گدوانے کے حوالے سے مشہور اور یہاں تک کہ ہاتھوں کی دو انگلیاں بریدہ کرنے والے اینتھونی لیفریڈ عرف” بلیک ایلیئن“ نے کہا ہے کہ انہوں نے خود کو صرف 46 فیصد ہی تبدیل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب وہ ایک ٹانگ کٹوا کراس میں روبوٹک پاؤں لگوانا چاہتے ہیں، ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ اینتھونی لیفریڈنے پورے بدن پر ٹیٹو بنوائے اور سیاہ خلائی مخلوق کا خطاب پایا ہے لیکن اب بھی وہ اپنے بدن کو بہت حد تک تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔
A man has transformed himself into a 'Black Alien' by having his upper lip REMOVED 😳#blackalien #scientificspace pic.twitter.com/zk2cwpvPT2
— ScientificSPACE (@scientifispace) June 9, 2023
جب اینتھونی کے بدن پر مزید نقوش بنانے کی جگہ نہیں رہی تو پہلےانہوں نے آنکھوں کی سفیدی کو رنگین کیا ،اسکے بعداینتھونی نے زبان کاٹ کر اسے دو شاخہ کر دیا ،اس نے دونوں ہاتھوں کی دو انگلیاں بھی کٹوا دی اورٹانگ کٹوا کرجدید روبوٹک ٹانگ لگوانا چاہتے ہیں۔
اینتھونی نے بتایا کہ وہ خوبصورت تھے لیکن اپنے جسم سے مطمئین نہ تھے اور وہ اسے اپنا حقیقی جسم نہیں سمجھتے تھے، انکا دعویٰ ہے کہ وہ حیرت انگیز صلاحیت کے تحت مردوں سے بات کر سکتے ہیں اور دیگر جہتوں میں ذائقہ محسوس کر سکتے ہیں ۔