اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,399FansLike
9,985FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

77 سال کی عمر کے شخص کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا جارہا ہے:اہلیہ پرویز الٰہی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کےصدر پرویز الٰہی کی بیگم نے کہا کہ 77 سال کی عمر کے شخص کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا جارہا ہے۔

اہلیہ پرویز الٰہی نے کہا کہ جیل میں پرویز الٰہی سے ملاقات ہو ئی ، انہیں جیل میں پرویز الٰہی سے ملاقات ہو ئی ، انہیں جیل میں سی کلاس قیدی کی سہولت بھی میسر نہیں ۔

اہلیہ نے کہا کہ انکا حوصلہ بلند ہے ، وہ اپنے موقف پر قائم ہیں اور قائم ہی رہیں گے،چند روز قبل انکے شوہر کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی) اسپتال لایا گیا ، جہاں ان سے ملنے بھی نہیں دیا گیا اور نامکمل ٹیسٹوں کے بعد انکو واپس جیل بھیج دیا گیا۔

خیال رہے کہ یکم جون کو چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور میں انکے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا ، پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا ، پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزام پر مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی خیال رہے کہ یکم جون کو چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور میںانکے گھر کے قریب ے گرفتار کیا گیا تھا، پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا ، پرویز الٰہی کے خلاف اینٹی کرپشن میں سرکاری ٹھیکوں میں کمیشن لینے کے الزام پر مقدمہ درج ہے ، انکے خلاف لاہور کے تھانے میں کا سرکار میں مداخلت اور پولیس پر تشددکا مقدمہ بھی درج ہے جبکہ انکے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا مقدمہ بھی زیر غور سماعت ہے