اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,399FansLike
9,985FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نواز شریف کے پاکستان آنے کے قوی امکانات ، بی اے کی ڈپلیکیٹ ڈگری بھی حاصل کر لی

انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد نواز شریف کی ممکنہ وطن واپسی کے شیڈول پر غور کیا جا رہا ہے ، علاوہ ازیںمحمد نواز شریف کی وطن واپسی اور آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے تناظر سابق وزیراعظم کی تعلیمی اسناد اکٹھی کرنے اور ٹیکس وغیرہ کے معاملات کلیئر کئے جانے عمل جاری ہے ۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی بی اے کی ڈپلیکیٹ ڈگری حاصل کر لی گئی ہے، نواز شریف کی بی اے کی ڈگری انکے پاکستان میں موجود اسٹاف ممبر نے پنجاب یونیورسٹی سے حاصل کی ۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی میں ڈپلیکیٹ ڈگری کیلئے 2 ہزار 990روپے فیس کی باقاعدہ ادائیگی بھی کی گئی، نواز شریف کی جانب سے 7 جون کو پنجاب یونیورسٹی میں ڈپلیکیٹ ڈگری کے حصول کیلئے درخواست دی گئی ۔

ذرائع پنجاب یونیورسٹی کے مطابق نواز شریف کی درخواست پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے انکی ڈگری جاری کر دی گئی، ریکارڈ کے مطابق نواز شریف نے بی اے 1968 میں کیا ۔

اس ضمن میں پارٹی ذرائع نے مزید یہ بتایا کہ دستاویزات کے مطابق نواز شریف نے بی اے میں 340 نمبر حاصل کئے ۔