اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ضمانت مسترد ہو نے پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کچہری سے فرار

9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت مسترد ہو نے پر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر ایچ ایٹ کچہری سے فرار ہو گئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہو ئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہو ئے اسد عمر ، اسد قیصر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں ۔

اگر پارٹی میں مائنس ون ہوا تو پارٹی ہی نہیں رہے گی،اسد عمر

ضمانت مسترد ہونے پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر گرفتاری سے بچنے میں کامیاب ہو گئےاور فوری طور پر دونوں رہنما ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر ایف ایٹ کچہری سے فرار ہو گئے۔

دونوں رہنماؤں کے فرار کی ویڈیو سامنے آ گئی جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ دونوں رہنما کسی طرح عجلت میں تیز تیز چلتے ہوئے گاڑی میں بیٹھے اور فوری طور پر وہاں سے چلے گئے۔