دنیا کی مہنگی ترین کافی جو پرندے کی پیٹ میں موجود بیجوں سے بنتی ہے

دنیا کی سب سے مہنگی کافی درحقیقت ایک پر ندے کے فضلے میں موجود کافی کے بیجوں سے کشیدکی جاتی ہے ، اسے جیکو کافی کہا جاتا ہے جس کی ایک کلو گرام مقدار کی قیمت 1700 ڈالر تک ہو سکتی ہے ۔

یہ رقم پاکستانی روپوں میں 6 لاکھ کے لگ بھگ ہے ، سب سے پہلے برازیل کے ایک کاشت کار نے اسے دریافت کیا تھا ، اس نے دیکھا کہ سیاہ رنگت کا ایک بڑا، ٹرکی جیسا پرندہ ، کاشت کردہ کافی کے بیجوں کو مزے سے کھا رہا ہے ، ہنرک سلو پر نامی شخص کو معلوم نہ تھا کہ جلد ہی پرندہ اسکے کاروبار میں شراکت دار ہو جائے گا ، ہنرک نے دیکھا کہ جیکو نامی مزید پرندے جمع ہو گئے اور اسکا کھیت اجڑنےلگا۔

وہ ایک قسم کے ممالک ” مشک بلاؤ“ سے واقف تھا کہ جسکے فضلے سے بنی کافی خوشبو دار اور مقبول ترین ہو تی ہے ، اس نے ان پرندوں کا فضلہ دیکھا تو اس میںبھی کافی کے بیج دکھائی دیئے، مسلسل دو سال کی محنت کے بعداس نے جیکو پرندے کی بیٹ سے کافی کے بیج جمع کئے تو وہ انکی تازگی اور خوشبو دیکھ کر حیران رہ گیا ۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ فضلے میں کافی کے سالم بیج نمودار ہو تےہیں ، یوں کافی کی ایک نئی ورائٹی سامنے آئی جو اپنی خوشبو اور تاثیر میں اپنی مثال آپ تھی ، اس سے بنی کافی مقبول ہو ئی اور اب دنیا کی مہنگی ترین کافی شمار ہو تی ہے، امریکہ ، جاپان، فرانس اور برطانیہ کے دولت مند اسے ہاتھوں ہاتھ خریدتے ہیں اور ایک کلو گرام وزنی پانچ سے 6 لاکھ روپے میں آسانی سے فروخت ہو جاتی ہے۔