
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف جتنی مشکل سے باہر گیا اتنی ہی جلدی واپس نہیں آئے گا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت دنیا میں خیرات، بھیک اور ادھار مانگنے والوں کے نام سے متعارف ہے۔
کراچی میئر الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلا ہواہے ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نورا کشی کر رہی ہے ، فائدہ پیپلز پارٹی اٹھا رہی ہے اور رسوائی (ن) لیگ کا مقدر ہے۔
شیخ رشیدنے رانا ثنااللہ کے خلاف مقدمہ کے لیےہائیکورٹ میں رٹ دائرکر دی
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ معاشی مسائل حل نہ ہوئے اور نہ معاشی استحکام آیا ،اور نہ آئی ایم ایف نے گھاس ڈالی نہ دوست ممالک کام آئے۔اس لیے معاشی بحالی کے قومی پلان کیلئے سپیشل کونسل قائم کی گئی ۔
نواز شریف جتنی مشکل سےباہر گیااتنی جلدی سےنہیں آئےگاحکومت دنیا میں خیرات بھیک اور ادھار مانگنے والوں کےنام سے متعارف ہےکراچی میئر اور باغ جیسے ہی قومی الیکشن کرائیں گے دھاندلی نہیں دھاندلا ہوگاPPPاورنون لیگ نوراکشتی کررہی ہےفائدہ pppاٹھا رہی ہےاوررسوائی ن لیگ کامقدرہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 21, 2023
شیخ رشید کا مزید یہ کہنا تھا کہ حکومت کا بیس کیمپ بینک اکاؤنٹس اور جائیدادیں دبئی اور لندن میں ہیں ، پہلے وہ واپس لائیں ، یہ اپنے منی لانڈرنگ کیسیز ختم کرانے آئے تھے غریب کی خدمت نہیں ۔