اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ضمانت کے باوجود بھی پرویز الٰہی آج رہا نہ ہو سکے

اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کرلی ۔

خبروں کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کے ضمانتی مچلکے آج عدالت میں جمع نہ ہونے کے باعث رہائی ممکن نہ ہوسکی۔

اینٹی کرپشن عدالت لاہور کے جج علی رضا نے آج سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت منظور کی تھی۔

پرویز الٰہی ہماری پارٹی میں ہیں: چوہدری شجاعت کا بیان

اینٹی کرپشن عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب آج عدالتی وقت تک چوہدری پرویز الہیٰ کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع نہ ہوسکے، ذرائع کے مطابق پرویزالہیٰ ضمانتی مچلکوں کے حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت کررہے ہیں۔

خبروں کے مطابق پولیس اور اینٹی کرپشن کی ٹیم جیل کے باہر موجود تھی ،پرویز الٰہی کو رہائی کے بعد ممکنہ طورپر دوبارہ بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے۔