اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فرش پر کیڑے رینگتے ہیں ،پہلی سماعت پر بھی یہی کپڑے تھے:پرویز الٰہی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میں عدالت سے بات کرنا چاہتا ہوں۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مجھے جیل میں سہولت فراہم نہیں کی جا رہی،انہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو بتایا کہ مجھے ایف آئی اے والے جیل سے لیکر آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فرش پر کیڑے رینگتے ہیں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی،پہلی سماعت پر بھی یہی کپڑے تھے آج بھی وہی سوٹ پہنا ہوا ہے۔

ایف آئی اےنے پرویز الٰہی کو عدالت پیش کر دیا

سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ ہائی کورٹ کا حکم نہیں مان رہے ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہیے۔

پرویز الٰہی کو جیل سے رہا ہوتے ہی ایف آئی اے نے دوبارہ گرفتار کرلیا تھا اور انہیں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

رہائی سے قبل سروسز اسپتال کے ڈاکٹروں نے کیمپ جیل میں ان کا طبی معائنہ کیا جس میں ڈاکٹروں نے انہیں صحت مند قرار دیا۔

ایف آئی اے کی جانب سےپرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی لیکن عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔