اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

منی لانڈرنگ مقدمہ:پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

لاہورکی خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرتے ہو ئے انکی رہا ئی حکم جا ری کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف ایف آئی اے کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کی سماعت ہو ئی۔

پرویز الٰہی مان گئے لیکن اسپین میں بیٹھا شخص نہیں مان رہا:چوہدری شافع

خصوصی عدالت کے جج بخت بہزاد نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہو ئے انکی رہائی کا حکم جا ری کر دیا ۔

عدالتی حکم کے بعد پرویز الٰہی کی جانب سے انکے وکیل فرخ امین رانا ایڈووکیٹ نے مچلکے جمع کروائے جسکے بعد عدالتی حکم نامہ جا رہ کر دیا گیا ۔