اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جو روسی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا اسے سزا دی جائے گی:صدرپیوٹن

ماسکو : روسی صدرپیوٹن کا کہنا ہے کہ ویگنر گروپ کی فورسز کی جانب سے مسلح بغاوت غداری ہے اور جو روسی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا اسے سزا دی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر نے ہنگامی ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ وہ روس کی حفاظت کیلئے تیارہیں ، اور جنوبی شہر روسٹو وآن ڈان میں صورتحال کو مستحکم کرنے کیلئے فیصلہ کن کارروائی کی جائے گی ۔

یوکرین کے خلاف لڑنے والے روسی فوجی دستوں نے بغاوت کر دی

یاد رہے ویگنز کے سربراہ یوگینی پریگوزن نے دعویٰ کیا تھا کہ انکی افواج ملک کو قیادت کو ہٹانے کیلئے روس میں داخل ہیں ، روس کے فوجی دستے ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزین نے روسی فوجی قیادت کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا جبکہ دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر گروپ کے لیڈر یوگینی پریگوزین کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے۔