اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شادی کیلئے لڑکی نہ ملنےپر مایوس نوجوان کی خود کشی

بھارتی شہری نے شادی کیلئے لڑکی نہ ملنے پر مایوس وہ کر خود کشی کر لی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹک میں پیش آیا جہاں 36 سالہ کسان منجو ناتھ نگانور نے اپنی دلہن کی تلاش میں ناکامی پر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس کے مطابق منجو ناتھ شادی کا خواہش مند تھا ، وہ آٹھ برس سے اپنے لیے لڑکی دیکھ رہا تھا لیکن اسے نہ مل سکی بالآخر اس نے تھک کر زہر پی لیا اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔

کویت میں شہری نے بیوی کو ذبح کر کے خود کشی کر لی

پولیس کا بتانا ہے کہ منجو ناتھ نے خود کشی سے قبل ایک نوٹ بھی لکھا تھا جو اسکی لاش کے پاس سے برآمد ہوا، اس نوٹ میں اس نے اپنی پریشانی کا اظہار کیا تھا ، کسان کا کہنا تھا کہ دلہن نہ ملنے سے اسکے والدین پریشان ہیں ، پھر ناامید ہوکر کسان نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے ایف آئی درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔