اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بینک اکاؤنٹس سے آن لان کرورڑو روپے نکلوانے والا گینگ گرفتار

لاہور : ایف آئی اے نے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے آن لائن کروڑوں روپے نکلوانے والا گینگ گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل گوجرانوالہ نے بڑی کارروائی کرتے ہو ئے شہریوں کے بینک اکاؤنٹس سے آن لائن کروڑوں روپے نکلوانے والے گروہ کے دونوں سرغنہ کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کو ریئر کمپنی کے جعلی نمائندے بن کر مختلف شہریوں کو تحائف بھیجتے تھے اور تحائف اصولی کے نام پر دھوکہ دہی سے شہریوں کے انگوٹھےلگوا لیتے تھے، ملزمان کا طریقہ واردات کچھ کیوں تھا کہ وہ ان انگوٹھوں کو پیپر سے سیلیکون تھمب میں تبدیل کر لیتے تھے اور پھر تھمب کی مدد سے اکاؤنٹ ہولڈرز کی ڈپلیکیٹ سم نکلوا لیتے تھے۔

ایف آئی اےگجرات کاکریک ڈاؤن جاری، انسانی اسمگلروں کیخلاف چھاپے

ملزمان سم کو استعمال کرتے ہو ئے اکاؤنٹ ہولڈرز کی انٹرنیٹ بینکنگ ایکٹیو کر کےاکاؤنٹ کا صفایا کر دیتے تھے ، گینگ کے ماسٹر مائنڈ چوہدری جلیل الرحمان کو فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا ، ملزم چوہدری جلیل نے انکشاف کیا کہ انٹرنیٹ بینکنگ ایکٹیو کرنے کیلئے بینک ڈیٹا گینگ کے ممبرمہیا کرتے تھا۔

ملزم عاطف نذیر نجی بینک میں بطور برانچ مینجر ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا ، سائبر کرائم سرکل گوجرانوالہ نے دونوں مساٹر مائنڈ ز کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔