ہوا میں اڑنےوالا پیزا ڈیلوری مین

لندن : برطانیہ کے مشہور میوزک میلے میں شرکاء بھوک مٹانے کیلئے اب جیٹ پیک کے حامل کارکن پیزا فراہم کر رہے ہیں ۔

اسکی وجہ یہ ہے کہ لوگوں کا جم غفیر کھلے میدان میں گھاس پر بیٹھ کر میوزک سنتا ہے ، اس رش کے دوران گراؤنڈ میں پیزا ڈلیوری زرہ مشکل ہو جاتی ہے ،ڈومینو پیزا کے کارکنوں نے فیسٹول سے پہلے ہی اس کی مشق کی تھی ، اور اب وہ 21 جون سے شروع ہو نے والے میلے میں پیزا پہنچا رہے ہیں ۔

پرندوں کی طرح غوطہ لگانے والا ڈرون

اس منظر کو دیکھ کر شرکا نے حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے، ڈومینو یزا کے ترجمان ولسن نے کہا ہے کہ میلے میں جگہ جگہ سے آرڈر ملتے رہتے ہیں، اور پیدل چل کر ہر ایک تک بروقت کھانا پہنچانا ناممکن نہیں رہتا ، اسی وجہ سے ہم نے جدید جیٹ پیکرز کو آزمایا ہے۔

ہمارے راکٹ مین، پیزا لوگوں کے خیموں تک جا کر انہیں کھانا پہنچارہے ہیں ، اس موقع پر جیٹ پیک فراہم کرنے والی کمپنی نے بھی کہا کہ اڑن لباس کے ذریعے ڈیلوری کا خیال ہمیں کبھی نہیں آیا لیکن اب اس پر عملدآمد شروع ہو گیا ہے ۔