اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج نے ستوال سیکٹر میں کشمیر چرواہوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایک شہری شہید اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے آج 11 بج کر 55 منٹ پر ایل او سی کے ستوال سیکٹر پر اندھا دھند فائرنگ کی ، یہ بھارتی جغرافیائی سیاسی محرکات ، جھوٹے بیانیے و من گھڑت الزامات کا نیا سلسلہ ہے۔پاکستانی فوج بھارتی جارجیت کا بھرپور جواب دینے کا حق رکھتی ہے ۔

گزشہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ،جس میں پاکستان سے بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔

امریکہ اور بھارت نے عالمی دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک ساتھ کھڑے رہنے اور ہر طرح کی پرتشدد کارروائیوں کے خلاف مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ القاعدہ ، داعش، لشکر طیبہ، جیش محمد اور حزب المجاہدین سمیت اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف اجتماعی طور پر کارروائی کی جائے۔