اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چوہدری پرویز الٰہی رہائی سے پہلے پھر گرفتار

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پی ٹی آئی صدر چوہدری پرویز الٰہی کو ایف آئی اے نے ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتاری کے بعد ضلع کچہری پہنچا دیا گیا ہے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی 24 جون کو ضمانت منظور ہوئی تھی۔

منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور ہونے پر انہیں باضابطہ رہائی سے پہلے ہی وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ایک اور کیس میں گرفتار کر لیاہے۔

منی لانڈرنگ مقدمہ:پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

ایف آئی اے نےچوہدری پرویز الہٰی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا، عدالت سے استدعا کی گئی کہ ان سے تفتیش درکا ہے، عدالت جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔

اس موقع پرچوہدری پرویز الہٰی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا کہ انہیں سیاسی بنیادوں پر دوبارہ گرفتار کیا گیاہے۔