اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ون ڈے ورلڈ کپ کا اعلان ،پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو شیڈول

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کیجانب سے رواں سال بھارت میں کھیلے جانے والے دن ون ڈے ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ۔

پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کیا گیا۔

ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 15 اکتوبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا ئے گا ۔

آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول میں پاکستان اپنا پہلا میچ16اکتوبر کو کوالیفائینگ راؤنڈ میں جیتنے والی ٹیم سے حیدر آباد میں کھیلے گا، 15 اکتوبر کو احمد آباد میں بھارت کے سب سے بڑے ” نریندر ومودی اسٹیڈیم “ میں پاک بھارت ٹاکرا کا میدان سجے گا ۔

پاکستان اپنا چوتھا پیچ بنگلورو میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا جبکہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کا مقابلہ چینئی میں ہوگا ، شیڈول کے مطابق پاکستان کا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں کھیلا جا ئے گا ۔