اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

9مئی کے واقعات پرلیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 افسران کو نوکری سے برخاست کیا گیا:ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 افسران کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے ، جب کہ ایک ریٹائرڈ فوراسٹار کی نواسی احتسابی عمل سے گزر رہی ہے ۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت 102 شرپسندوں کے خلاف ٹرائل جاری ہے اور جاری کرے گا ، فوج نے روایت کے مطابق خود احتسابی کاعمل مکمل کر لیا ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پر آر نے بتایا کہ میجر جنرل اور 7 بریگیڈیئرزسمیت 15 افسران کیخلاف چھپی کارروائی مکمل کی جا چکی ہے، تمام ملزمان کو مکمل قانونی حقوق حاصل ہیں ، پاک فوج میں عہدے کے ساتھ ذمہ داریاں بھی نبھانی پڑتیں ہیں ۔

9 مئی کا واقعہ بہت بڑے سازش تھی

ڈی جی آئی ایس پر آر کاکہنا ہے کہ 9 مئی کا واقعہ بہت بڑے سازش تھی ، جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، تحقیقات اور شواہد سے یہ ثابت ہوتا ہے ، اس مہم کی منصوبہ سازی کافی ٹائم سے چل رہی تھی ، جو کام دشمن نہ کر سکے جو کام دشمن 75 سالوں میں نہ کر سکا وہ مٹھی بھر لوگوں نے کر دیا ۔

افواج پاکستان آئے روز دشمنوں کی سرکوبی کر رہی ہے ، جنازوں کو کندھا دے رہی ہے ،شہدا کے سوال کڑے سوالات کر رہے ہیں ، افواج پاکستان کے شہدا کے لواحقین میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

ملک بھرمیں 17 اسٹینڈنگ کورٹس کام رہی ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں 17 اسٹینڈنگ کورٹس کام رہی ہیں ، پہلے سے قائم فوجی عدالتوں میں 102 شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے ، سول کورٹس نےان شرپسندوں کا کیس ملٹری کورٹس کو منتقل کیا، تمام ذمہ داریاں کو آئین پاکستان کے تحت سزائیں دی جائیں گی۔

کیا فوج نے اپنے ایجنٹس پہلے سے پھیلائے ہو ئے تھے؟

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک بیانیہ بنایا گیا کہ فوج اور پی ڈی ایم حکومت نے مل کر یہ پلان کیا ، آپ سے سوال کرتا ہوں کہ کیا فوج نے اپنے ایجنٹس پہلے سے پھیلائے ہو ئے تھے ، بتایا قلعہ بالا حصار میں اسلحے کی نمائش کس نے کی ؟کیا ہم نے فوجیوں سے شہدا کی یاد گار کو آگ لگوائی؟کیا فوج نے اپنے خلاف خود ذہن سازی کروائی ؟

یہ لوگ چاہتے تھے کہ پاک فوج فوری رد عمل دے

9 مئی کا واقعہ اچانک ہواتھا ، ان واقعات کا مقصد فوجی تنصیبات پر حملہ تھا ، یہ لوگ چاہتے تھے کہ پاک فوج فوری رد عمل دے اور عوام میں نفرت پھیلے، ان واقعات میں خواتین کو بھی ڈھال کے طور پر استعمال کیا گیا ، یہ سمجھ سے بالا تر ہے کہ ایک سیاسی پارٹی اپنے ملک کی فوج کیخلاف تھی ، اگر سیکیورٹی سے متعلق کوئی غفلت ہو ئی ہے تو اس کی تحقیقات ہو گی ۔

پاک فوج کے ہر جوان اور آفیسر کی اولین ترجیح ریاست پاکستان

فوج میں خود احتسابی کا ایک سسٹم نافذ العمل ہے،درحقیقت پاک فوج کے ہر جوان اور آفیسر کی اولین ترجیح ریاست پاکستان ہے ، ہمارا جوان آئے روز آپ کی سلامتی اور امن کیلئے جان دیتا ہے، 9 مئی واقعے کے بعد اس جھوٹے بیانیے کو جان چکے ہیں ، ماسٹر مائنڈ وہی لوگ ہیں جنہوں نے فوجی تنصیبات پر حملہ کرایا قوم کو 9 مئی کے واقعات سے آگے بڑھنا ہے تو ذمہ داروں کو بے نقاب کرنا ہوگا۔