اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انسانی اسمگلنگ کے کاروبار میں اتنی کشش ہے لوگ رسک لینے کو تیار ہو جاتے:خواجہ آصف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب تک سٹیٹ انسانی اسمگلنگ کے کاروبار کو بند نہیں کرے گی یہ کاروبار جاری رہے گا ۔

اپنے ایک بیان رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے کاروبار میں اتنی کشش ہے کہ لوگ ہر رسک لینے کو تیار ہو جاتے ہیں ۔سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ پر سرقلم کر دیا جاتا ہے لیکن لوگ آج بھی وہاں منشیات لے کر جاتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنے افسران کے خلاف ایکشن لے لیا ہے، سویلین سسٹم میں بہت رکاٹیں ہیں ، قانون کو حرکت میں لانے کیلئے ہمیں رکاوٹیں عبور کرنی پڑرہی ہیں جو عبور ہو جائیں گی ، پابندی لگانے کا آپشن ہر وقت موجود ہے ، ایکسرسائز کیا کا جا سکتا ہے ۔

پاکستان کا ایک ایک بال قرض میں جکڑا ہو اہے:خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ سوشل میڈیا یورپ، چائنہ، یونائیٹڈ سٹیٹ میں ریگولیٹ ہو رہا ہے ، تما م جگہ سوشل میڈیا کے کچھ آداب ہیں ، اسے مانیٹر کیا جاتا ہے ، ہمارے یہاں سوشل میڈیا پر لوگوں کو بغاوت پر اکسایا جاتا ہے ،9مئی کو جو بغاوت برپا کی گئی ، سارا سکرپٹ سوشل میڈیا پر تیا ر کیا گیا ۔

وفاقی وزیر کا مزید یہ کہنا تھا کہ نواز شریف کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہو ئی ، پانامہ پیپرز میں 400 سے زائد پاکستانیوں کے نام تھے ، نواز شریف کا نام بھی نہیں تھا ، لیکن پھر بھی ان پر کیس چلایا گیا ، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو نااہل کیا گیا ، میں سمجھتا ہوں کہ اس چیز کا پہلے محاسبہ ہونا چاہیے ۔