اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ون ڈے ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان ،پی سی بی بیان سامنے آگیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کیجانب سے ورلڈکپ 2023 کا شیڈول جاری کرنے سے متعلق پاکستان کرکٹ کونسل ( پی سی بی ) کا بیان سامنے آگیا ۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق بھارت کے دورے اور میچ وینیو سے متعلق حکومت کی طرف سے کلئیرنس درکار ہوتی ہے ، اس حوالے سے پاکستان حکومت سے جو بھی ہدایت ملی گی آئی سی سی کو آگاہ کر دیں ۔

آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 1اکتوبر کو کوالیفائینگ راؤنڈ میں جیتنے والی ٹیم سے حیدرآباد میں کھیلے گا، 15 اکتوبر کو احمد آباد میں بھارت کے سب سے بڑے ” نریندر مودی اسٹیڈیم “ میں پاک بھارت ٹاکرا میدان سجے گا ۔

ون ڈے ورلڈ کپ کا اعلان ،پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو شیڈول

خیال رہے اس سے پہلے پی سی بی کیجانب ورلڈ کپ 2023 کے میچز بھارتی شہر ممبئی میں کھیلے جانے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

پی سی بی نے آئی سی سی کو ممبئی میں میچ کھیلنے سے آگاہ کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم ممبئی سفر نہیں کرے گی ، پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ممبئی محفوظ نہیں ۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پی سی بی اپنے ورلڈ کپ کے میچز بھارتی شہر احمدآبادمیں کھیلے جانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا ۔