اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

روسی صدر کا مسجد کا دورہ، قرآن پاک کو سینے سے لگا لیا

سویڈن میں شیطانی حرکت کے بعد روسی صدر کا مسجد کا دورہ، قرآن پاک کو سینے سے لگا لیا۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے سویڈن میں حکومت کی اجازت پرعیدکے دن قرآن پاک کی بےحرمتی کے بعد داغستان میں ایک مسجد کا دورہ کیا اور قرآن پاک کو سینے سے لگائے رکھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیوٹن نے جمہوریہ داغستان میں مسجد کے دورے کے دوران مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

جو روسی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھائے گا اسے سزا دی جائے گی:صدرپیوٹن

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس میں قرآن پاک کی بےحرمتی جرم ہے اگر اس طرح کا اقدام روس میں سرزد ہوتا تو سزا دی جاتی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے سویڈن میں پیش آئے واقعے کے اگلے دن یہ دورہ کیا تھا۔