اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟حکومت مدت مکمل کرے گی،شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آئینی مدت مکمل ہونے پر حکومت چھوڑدیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ دینا اور الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ یہ کام الیکشن کمیشن کو آئین کے مطابق کرنا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے قائدین نے قومی اسمبلی آئینی مدت سے چند روز قبل تحلیل کرنے پر غور شروع کردیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے طویل ملاقات

قومی اسمبلی کی آئینی مدت رواں سال 13 اگست کو مکمل ہوگی، نومبر میں انتخابات کیلئے 9 یا 10 اگست کوقومی اسمبلی تحلیل کرنے پر مشورے کئے جارہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 13اگست کو قومی اسمبلی کی مدت پوری ہونے کی صورت میں انتخابات 60 دن میں کرانا ہوں گے اور وقت سے پہلے تحلیل کی صورت میں 90دن میں کرانا ہوں گے۔

90دن کے آپشن کی صورت میں انتخابات نومبر میں ہوں گے۔