اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آئی ایم ایف معاہدہ ہونے پر ایک طبقے میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے:حمزہ شہباز

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ ہونے پر ایک طبقے میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔

انہوں نے تحریک انصاف پر طنز کے تیروں کے تاک تاک کر نشانے لگاتے ہوئے کہا کہ یہ ٹولہ گھر کے بچنے پر بھی ماتم کر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ڈیفالٹ تک پہنچانے والے سیاسی بازی گر پاکستان کو ڈوبتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

ہم خوش نہیں،مخالفین مکافات عمل کا سامنا کر رہے ہیں:حمزہ شہباز

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی انتھک محنت اور کوششوں سے معیشت پر چھائے آسیب چھٹ رہے ہیں، معیشت کو لگائی ان کی آگ بجھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پر حملہ کرنے والوں نے بڑی کوشش کی کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو سبوتاژ کیا جائے۔ پاکستان کے عوام ان کا چہرہ اچھی طرح پہچان چکے ہیں۔