اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاکستان واپسی پرجیل بھی جاناپڑاتوکوئی پرواہ نہیں:نوازشریف

سعودی عرب میں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ طے پانے کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پاکستان میں اپنے بااعتماد ساتھیوں سے ٹیلی فونک رابطے کر رہے ہیں ، وہ موجودہ وسابق اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی سے اپنی وطن واپسی اور پارٹی امور پر مشاورت کر رہے ہیں۔

تباہی کے ذمہ دار جنرل باجوہ،نواز شریف اچھے آدمی ہیں،شہزاد اکبر

نواز شریف کی اپنی وطن واپسی کے معاملات پر قانونی ٹیم سے بھی مشاورت جاری ہے ، کچھ رہنماؤں اور قریبی ساتھیوں نے نواز شریف کو 14 اگست کو وطن واپسی کا مشورہ دیا تاہم ساتھیوں کی اکثریت نے ستمبر کے وسط میں واپسی کا مشورہ دیا ۔

نواز شریف نے دیرینہ ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے وطن واپسی پر اگر کچھ عرصے کیلئے جیل جانا پڑا تو کوئی پرواہ نہیں کروں گا۔نواز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھیوں سے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم اور استحکام پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

نواز شریف نے اپنے جانثاروں کو عام انتخابات کی تیاریوں اور مریم نواز کے ساتھ کھڑے ہونے کی ہدایت کی ہے ۔