دل کے بغیر جیتا جاگتا نوجوان

ہر انسان کے سینے میں دھڑکتا دل زندگی کی علامت ہے لیکن دنیا میں ایک جیتا جاگتا نوجوان اایسا بھی ہے جسکے سینے میں دل نہیں۔

حیران ہو گئے ! یہ منفرد نوجوان 39 سالہ عراقی شہری ہے ربیع ہے جسکاسینہ 9 سال سے دل سے خالی ہے اور وہ اپنا دل اپنے پہلو میں لٹکے ہوئے بیگ میں لے کر ساتھ چلتا ہے ۔

ربیع اصلی دل کے بجائے مصنوعی دل پر اپنی زندگی گزار رہا ہے اور اپنی زندگی کی کہانی اس نے مقامی میڈیا کو سنائی ہے۔

عراقی میڈیا کے مطابق ربیع دل کا مریض ہونے کی وجہ سے گزشتہ 9 سال سے مصنوعی دل کے ساتھ زندگی گزاررہا ہے اور وہ اپنا دل پہلو میں لٹکے بیگ میں رکھ کر ساتھ چلتا ہے۔

نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ نقلی دل کے ساتھ بھی معمولی کی زندگی گزار رہا ہے اور کوئی خاص مشکل پیش نہیں آئی ہے ۔

ربیع نے اپنے ساتھ پیش آنے والے لوگوں کے حیرت انگیز رویوں سے متعلق بتایا کہ جب میں بیگ میں مصنوعی دل رکھ کر باہر نکلتا ہوں تو لوگ حیرت سے دیکھتے ہیں اور بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ میں مصنوعی دل رکھتا ہوں تو اس کی وجہ سے مجھے غصہ نہیں آتا اور نہ ہی غم اور خوشی کا احساس ہوتا ہوگا ۔