اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پرویز الٰہی نےکیامانگا کہ کمرہ عدالت قہقہوں سےگونج اٹھا؟

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے صدر پرویز الٰہی کی لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی معنی خیز دہائی پر کمرہ عدالت قہقہوں سے گونج اٹھا۔

لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران پرویز الٰہی کا کہنا تھا جس طرح چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور وائس چیئرمین کو ضمانتیں دی ہیں اسی طرح مجھے بھی ضمانت دی جائے۔

پرویز الٰہی کی معنی خیز دہائی پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔پرویز الٰہی نے عدالت کو بتایا کہ ڈیڑھ ماہ سے جیل میں ہوں، جج نے پوچھا وہاں کیا مسائل ہیں۔

پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ وہاں مسائل کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، ہر طرف کیڑے ہیں، کمرے میں ہی واش روم ہے۔

پرویز الٰہی کے گن مین کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آ گئی

عدالت نے پوچھا آپ کے پاس ائیر کنڈیشن ہے؟ جس پر پرویز الٰہی نے جواب دیا اے سی تو کیا ان کے کمرے سے پنکھا بھی نکال کر لے گئے ہیں۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ قوانین کے تحت ساری سہولیات دی گئی ہیں، پرویز الٰہی نے جواب دیا صرف تصویر کھینچنے کے لیے چیزیں لاتے ہیں اور واپس لے جاتے ہیں۔

میرے ساتھ ایک دن جیل میں رہ کر تو دکھائیں، میرے پائوں پھول گئے ہیں، سروسز ہسپتال علاج کے لیے بھیج دیں۔

عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی جیل خانہ جات کو کل طلب کر لیا۔