اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو ہوں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے وزیراعظم بلاول بھٹو زرادری ہی ہوں گے ۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومتیں اپنی مدت پوری کریں گی ، دو ماہ میں الیکشن ہوں گے، انتخابات میں پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی اور بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے۔

اپنے ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ دبئی میں شہباز شریف پر اتفاق کی کوئی بات نہیں ہوئی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے اندر کاکرکٹر جاگ گیا، مرتضیٰ وہاب کو چھکے

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھاکہ کابینہ فیصلے کے مطابق ایک ماہ میں صوبائی فنانس کمیشن بنا دیا جائے گا ، کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے ۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس سے متعلق ہمارا ہر وفاقی حکومت سے مسئلہ رہا ہے، گیس میں سندھ کو اس کا حق نہیں مل رہا ہے، نوری آباد پاور پلانٹ سے سستی بجلی کراچی کو فراہم کی جاتی ہے، جب سے وہ پلانٹ لگا ہے ایک منٹ کیلئے بھی بند نہیں ہواہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کاکہنا ہے کہ کابینہ فیصلے کے مطابق صوبائی فنانس کمیشن ایک ماہ بعد میں بنا لیا جائے گا ، لوکل گورنمنٹ میں دوہری تنخواہ وصول کرنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔