اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چیئر مین پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت نے چیئر مین پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور دیگر پارٹیوں رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 اور تھانہ گولڑہ شریف میں درج ایک مقدمے کے معاملے پر انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے چیئر میں پی ٹی آئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔

دوران سماعت چیئر مین پی ٹی آئی کے وکلاکی جانب سے تھانہ رمنا میں درج دونوں مقدمات میں حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کر دی گئی ، جس پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات نے ریمارکس دیے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کو عدالت طلب پیش ہونا پڑے گا ۔

عمران خان الیکشن کے نام پر اوورسیز کے کروڑوں روپے ہڑپ کرگئے: فیاض چوہان

انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئر مین پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان کو ذاتی حیثیت میں 19 جولائی کو طلب کرلیاہے۔اے ٹی سی جو ڈیشل کمپلیکس حملہ میں فرخ حبیب، شبلی فراز و حسان نیازی کے بھی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔

سماعت کے دوران پی ٹی آئی لیگل ٹیم کیجانب سے سردار مصروف، عتیق الرحمٰن اور مرزا عاصم پیش ہوئے ، انسداد دہشت گردی عدالت کیس کی آئندہ سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی۔