شہری نے سرپر گھاس اگا لی

بھارت میں ایک شہری نے اپنے سر پر گھاس اگا کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا، جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

فلیٹس میں رہنے والے پودو ں کے شوقین افراد گارڈن نہ ہونے کی وجہ سے اپنی بالکنی یا گھر کے سکی کونے پر پودوں کے گملے رکھتے ہیں ، لیکن ایک شہری نے تو اپنے سر کو ہی گملا بنا دیا ۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک مختصر ویڈیو کلپ میں شہری کے سر پر اگی گھاس کو واضح دیکھا جاسکتا ہے ۔

میڈیا کے گفتگو کے دوران اس شخص کا کہنا تھا کہ چار سال پہلے سر میں بیج ڈالا تھا اور پھر اسکی دیکھ بھال کی، وقت پر پانی دیتا رہا ، انسانی بال پودے کی افزائش کیلئے مٹی کا کام کرتے ہیں۔

میری کھوپڑی جڑوں کو دن بھر نم رکھنے میں کردار ادا کرتی ہے ۔

ویڈیو میں کہہ رہاکہ بعض اوقات پودے کی جڑوں سے سرپر زخم بن جاتے ہیں اور خون بھی نکلتا ہے، پھر بہت زیادہ تکلیف کی وجہ سے پوری پوری رات نہیں سوپاتا، زیادہ تر بیٹھ کرہی نیند پورا کرتا ہوں ۔