اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

الیکشن میں خوابوں کے محل چکنا چور ہوں گے:شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 254 کروڑ عوام بے شعور نہیں ہے باشعور ہوچکے ہیں ، خوابوں کے محل چکنا چور ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ پشاور میں شہباز شریف نے کہا کرپشن اور سفارش سکہ رائج الوقت ہے جو کرنا ہے میرے سہارے پر نہیں رہنا ، پی ڈی ایم نے نام ریاست بچانے کا لیا تھا ، اور کام اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرانے کیلئے کئے اور عوام کو مہنگائی ، بیروزگاری کی سولی پر لٹکا دیا ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس دن فرد جرم لگنا تھی اسی دن حلف اٹھایا جس اسمبلی کو یہ جعلی کہتے تھے اسی نام نہاد اسمبلی جسکی نہ عزت ہے نہ توقیر ایسے قانون پاس کرائے جنکی آئینی ترمیم کے بغیر کوئی حیثیت اور افادیت نہیں ۔

ڈیفالٹ کی تلوار ہمارے سر پے لٹکتی رہے گی: شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی کونااہل کرانے کیلئے انکے خواہشات اور خوابوں کے محل سپریم کورٹ کی منظوری کے بغیر ممکن نہیں ، یہ 13 پارٹیوں کا غیر فطری اتحاد ہے جسکا شیرازہ الیکشن سے پہلے بکھر جائے گا۔

قرض لینے کا پروگرام ہے قرض واپسی کا انکے پاس کوئی پروگرام نہیں کیونکہ بلومبرگ کے مطابق پاکستان کی ادائیگیاں اسکے زرمبادلہ کے ذخائر سے 6 گناء زیادہ ہو گئی ہیں ۔

سربراہ عوام مسلم لیگ کہنا تھا کہ یہ نواز شریف کو بھی بلوا لیں تاکہ کوئی حسرت باقی نہ رہے ، جیسے مرضی الیکشن کروا لیں 24 کروڑ عوام کے جذبات کا خون نہیں کیا جا سکتا ہے ، پاکستان کی معاشی اور اقتصادی صورتحال اللہ اور عوام کی مدد کے بغیر ٹھیک نہیں ہو سکتی ہے ۔