اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حریم شاہ نے لوگوں کو3لاکھ میں پلاٹ دینےکااعلان کردیا

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے لوگوں کو تین لاکھ میں چار مرلے کے پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

حریم شاہ نے پراپرٹی بینک مارکیٹنگ نیٹ ورک کے ساتھ اشتراک سے لوگوں کو سستے پلاٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

حریم شاہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ کراچی کے بے گھر افراد کے اپنی چھت کے خواب کو تعبیر دینے کے لیے انہیں چار چار مرلے کے پلاٹ صرف تین لاکھ روپے میں دیئے جائیں گے۔

چیئرمین سے ملاقات کے بعد جلد تحریک انصاف میں شامل ہو جاؤں گی:حریم شاہ

انہوں نے کہا کہ آپ پراپرٹی بینک مارکیٹنگ کے متعلق گوگل سے بھی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم جو افراد پلاٹ لینے کے خواہش مند ہیں وہ فارم لینے کے لیے پراپرٹی بینک مارکیٹنگ کے آفس آجائیں۔

حریم شاہ ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ فارم اس آفس میں ہی جمع کیے جائیں گے۔ ہم جلد گھر کے بارے میں آپ کے خواب کی تعبیر بنیں گے۔ میں ایڈریس اور فون نمبر دے رہی ہوں۔

اس حوالے سے میں نے ایک پریس کانفرن کی ہے اوراس میں بھی تمام تفصیلات بتائی ہیں۔ پھر بھی کسی کو سمجھ نہ آئے تو اس فون نمبر پر رابطہ کرکے سوالات پوچھ سکتے ہیں۔

ٹک ٹاکر بتاتی ہیں کہ ہر ماہ قرعہ اندازی کے ذریعے 100بے گھر لوگوں کو پلاٹ دیئے جائیں گے۔ جو شخص پلاٹ جیتے گا وہ ایک لاکھ روپے ادا کرکے پلاٹ کا قبضہ حاصل کر سکے گا اور باقی رقم اقساط میں ادا کرنی ہو گی۔