اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

جنوبی کوریا میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 39 ہو گئی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بڑے پیمانے پر تباہی وہوئی ہے جہاں اب تک کی ہلاکتوں کی تعداد 39 تک جا پہنچی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز شمالی صوبے کے شہر چوئنگجو کے انڈر پاس میں 13 افراد ڈوب گئے، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک نے ریسکیو آپریشن اور بحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہیں ۔

جنوبی کوریا: ہیلووین پارٹی میں بھگدڑ مچنے سے151 افراد ہلاک

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں مون سون کی شدید بارشیںجاری ہیں جہاں 9 جولائی سے شروع ہونے والی بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے، ملک کے تمام ڈھلوان والے علاقے ان دنوں سیلاب کی زد میں ہیں، جہاں وسطی اور جنوبی پنجاب علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہے ۔

میڈیا کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے چوئنگجو شہر سے مزید لاشیں برآمد کی ہیں جہاں ایک ٹنل میں 16 گاڑیاں سیلابی پانی میں پھنس گئی تھیں ، جب کہ ہفتے کے روز ٹنل سے 9 لاشیں نکالی گئی تھیں۔