دوران پروازپائلٹ کی طبیعت خراب،خاتون مسافر نے طیارہ لینڈ کروایا

امریکی ریاست میسا چوسٹس میں ایک چھوٹے طیارے کے پائلٹ کی طبیعت پرواز کے دوران خراب ہوگئی جس پر مسافر خاتون نے طیارے کو بحفاظت منزل تک پہنچایا ۔

تاہم اس دوران طیارے کو جزوی نقصان پہنچا۔امریکی میڈیا کے مطابق میسا چوسٹس کے ایک جزیرے میں چھوٹے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی اور یہ ایمرجنسی لینڈنگ پائلٹ نے نہیں بلکہ خاتون مسافر نے کرائی۔

ویسٹ ٹسبری میں مارتھا کے وائن یارڈ ایئرپورٹ کے قریب ہونے والی ہنگامی لینڈنگ میں مسافر محفوظ رہے تاہم اس کوشش کے دوران طیارےکو جزوی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق 79 سالہ تربیت یافتہ پائلٹ کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس پر خاتون مسافر نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور ہنگامی لینڈنگ کرائی جس دوران خاتون مسافر کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔