آسمانی بجلی نے خاتون کوچند گھنٹوں میں کروڑ پتی بنا دیا

آسمانی بجلی سے خوفزدہ ہو کر شاپنگ سینٹر میں پناہ لینے والی خاتون کی قسمت نے انہیں غیر متوقع طور پر کروڑ پتی بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست میسوری میں ایک خاتون نے ڈرائیونگ کے دوران کڑکنے اور قریب ہی گرنے والی آسمانی بجلی سے خود کو بچانے کے لیے ایک نزدیکی شاپنگ سینٹر میں پناہ لی تو وہاں پاور ہال میں موجود لاٹری ٹکٹ بھی خرید لیا۔

خاتون نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اگلی صبح اس وقت وہ حیران رہ گئیں جب انہوں نے دیکھا کہ جو لاٹری کا ٹکٹ انہوں نے خریدا تھا اس میں 50 ہزار امریکی ڈالرز کا انعام نکل آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر موسم خراب نہ ہوتا، آسمانی بجلی نہ کڑکتی، قریب نہ گرتی تو ڈرائیونگ چھوڑ کر شاپنگ اسٹور میں پناہ نہ لیتیں، نہ لاٹری ٹکٹ خریدتیں اور نہ ہی انہیں یہ انعام ملتا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ملنے والی انعامی رقم اپنے پوتے پوتیوں پر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔