اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پرویز خٹک کی نئی پارٹی پہلے ہی دن بکھر گئی

پی ٹی آئی کے منحرف رہنما پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی کی تشکیل کے بعد متعدد اراکین نے نئی جماعت سے لاتعلقی کا اعلان کرنا شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر تاج محمد ترند کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی میں تھا اور ابھی بھی ہوں۔جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے،پرویز خٹک نے نیند میں لسٹ بنائی ہے،میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتا ہوں۔

پرویز خٹک نےنئی پارٹی بنا لی 57 ارکان کی شمولیت

علاوہ ازیں سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیر مصور خان کا بھی کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کا حصہ تھا اور ابھی بھی حصہ ہوں۔میڈیا پر چلنے والی خبریں بےبنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں،میرے مستقبل کا فیصلہ مالاکنڈ کے عوام اور بزرگ کریں گے، اپنے حلقے کے عوام کو منفی پروپیگنڈا سے دور رہنے پر زور دیتا ہوں۔

دریں اثنا سابق معاون خصوصی وزیر زادہ نے بھی میڈیا پر چلنے والے خبروں کی تردید کردی۔انہوں نے کہا کہ میں آج کسی پروگرام میں شامل نہیں تھا اور نہ ہی کوئی نئی پارٹی جوائن کی ہے،پی ٹی آئی میں تھا اور ابھی بھی ہوں۔