اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سویڈن کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی

سویڈن کے بعد یورپی ملک ڈنمارک میں بھی قرآن پاک نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ڈنمارک کے اسلام مخالف گروپ نے دارالحکومت کوپن ہیگن میں عراقی سفارتخانے کے سامنے قرآن پاک کا نسخہ نذرآتش کرکے بے حرمتی کی۔

اسلام مخالف گروپ نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو بغداد میں سویڈن کے سفارتخانے پر حملے کا جواب قرار دیا۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے گروپ نے توہین اسلام پر مبنی بینرز بھی اٹھا رکھے تھے اور مقامی پولیس کی جانب سے سکیورٹی بھی فراہم کی گئی تھی۔

قرآن پاک کی بےحرمتی ،عراق نےسویڈن کےسفیر کو ملک بدرکردیا

ڈنمارک کے وزیرخارجہ لارس راسموسن نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے احمقانہ اقدام قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ قرآن یا دوسری مذہبی کتابوں کی بےحرمتی کا مقصد اشتعال انگیزی اور تقسیم پیدا کرنا ہے، دوسروں کےمذہب کی توہین کرنا افسوسناک عمل ہے۔

دوسری جانب ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر مسلم دنیا میں غم و غصہ پھیل گیا۔عراق کے دارالحکومت بغداد میں سیکڑوں افراد نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔

سویڈن میں بائبل کو بھی جلانے کی اجازت دیدی گئی

مظاہرین نے ہاتھوں میں قرآن پاک کے نسخے اٹھا رکھے تھے اور گرین زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

ایران نے ڈنمارک کے سفیر کو دفترخارجہ طلب کرلیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق کوپن ہیگن میں قرآن کی بےحرمتی پر ڈینش سفیرکو طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔