اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

آرمی چیف نے ایکسٹینشن کے بدلے پنجاب کی حکومت سنبھالنے کی پیشکش کی تھی، خواجہ آصف کا انکشاف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل باجوہ نے اپریل 2019 میں پنجاب حکومت سنبھالنے کی ہمیں پیشکش کی تھی۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ہم دیکھیں گے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے بہت جلد ہی اسٹیبلشمنٹ کو مایوس کر دیا تھا۔

صنفی بنیاد پر کوئی بات نہیں کی،معافی نہیں مانگوں گا،خواجہ آصف

جس پر ُانہوں نے اپریل 2019 میں ہمیں کہا کہ پہلے جون میں پنجاب لے لیں، اور کچھ ماہ بعد دسمبر میں وفاقی حکومت سنبھال لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے پنجاب حکومت سے مایوسی پر ہم سے خود رابطہ کیا تھا، یہ وہ ہی دن تھا جب ہم نے انہیں ایکسٹینشن کا ووٹ دیا تھا۔